مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے 3 نوجوانوں سمیت 4 افراد کو شہید کر دیا

0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، قابض اور ظالم بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں سمیت 4 افراد کو شہید کر دیا۔

بھارتی فوج اور پولیس نے ضلع پلوامہ کے علاقے تکن میں محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

قابض فوج کے اہلکاروں نے تین بے گناہ نوجوانوں کو حراست میں لیا اور فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ تینوں نوجوان مجاہدین تھے جو ایک مقابلے میں جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب ضلع کلگام کے علاقے مال پورہ میں بھارتی فوج کی گاڑی نے ضعیف العمر کشمیری شہری کو کچل کر شہید کردیا۔ واقعے کے بعد بھارتی فوجی باآسانی جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے اور اس واقعے کو حادثہ قرار دے کر دبادیا گیا۔ علاوہ ازیں ضلع بارہمولا میں دستی بم کے حملے میں 4 عام شہری زخمی ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.