ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی 86سینٹی میٹر بڑھ گئی

0

کٹھمنڈو :  کٹھمنڈو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیپال اور چین کے نمائندوں نے تصدیق کی کہ ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی پہلے بتائی جانیوالی بلندی سے 86سینٹی میٹر یعنی 2فٹ 8انچ زیادہ ہے ،نئی پیمائش کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی 29031فٹ (8848.86میٹر )ہے ۔1954 میں سروے آف انڈیا نے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی کو 8848 میٹر بلند قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد سے اسی دعوے کو تسلیم کیا جاتا رہا ہے ۔ماؤنٹ ایورسٹ کی نئی بلندی پر چین اور نیپال کے اتفاق کے بعد دنیا میں اس حوالے سے دہائیوں سے جاری بحث ختم ہو گئی ہے ۔واضح رہے دنیا کے سب سے بلند پہاڑ کی اونچائی ماپنے کا آغاز2015 کے زلزلے کے بعد اس وقت ہوا جب یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ پہاڑ کی بلندی 8848میٹر نہیں ہے ۔بی بی سی کے مطابق چینی حکام نے کہا تھا کہ ماؤنٹ ایورسٹ کو اس کی پتھریلی اونچائی کے حساب سے ناپا جانا چاہیے جبکہ نیپالی حکام نے کہا تھا کہ پہاڑکے اوپروالے حصے پر برف کی ٹوپی کو بھی اس کی بلندی میں شامل کیا جانا چاہیے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.