900 سے زائد فلموں میں کام کرنیوالے بھارتی اداکار چل بسے

0

سینیئر بھارتی اداکار و ہدایتکار بالاچندر المعروف منوبالا 69 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔انڈین میڈیا کے مطابق مشہور تامل اداکار اور ہدایتکار منوبالا بدھ کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے، وہ مبینہ طور پر جگر کی بیماری کی وجہ سے گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔اداکار کا انتقال بدھ کو چنئی میں ان کی رہائش گاہ پر ہی ہوا۔منوبالا اپنی کامیڈی کے لیے جانے جاتے تھے،انہوں نے اداکاری کا آغاز 1979 میں کیا تھا، اپنے طویل کیریئر میں انہوں نے 900 سے زائد فلموں میں اداکاری کی، منوبالا نے زیادہ تر تامل فلموں معاون کردار ادا کیے۔اس کے علاوہ منوبالا نے کئی تامل فلموں کی ہدایتکاری بھی کی۔منوبالا کی موت کی خبر نے فلم انڈسٹری کو سوگوار کر دیا، قریبی دوستوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے اداکار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔منوبالا کے پسماندگان میں بیوی اور ایک بیٹا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.