جملے کسنا اورباڈی شیمنگ کرنا بند کریں ، صنم جنگ برس پڑیں

0

کراچی (ویب‌ڈیسک)پاکستانی اداکارہ صنم جنگ کا ڈرامہ پیاری مونا جاری ہے,اس ڈرامے میں صنم جنگ نے ایک ایسی لڑکی مونا کا کردار ادا کیا جو کہ اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے لوگوں کی تنقید کا نشانہ بنتی ہے۔مونا نامی اس کردار کی باڈی شیمنگ کی جاتی ہے۔ اسی حوالے سے اداکارہ نے ڈرامے کا کلپ شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام لکھا جس میں روزانہ کی بنیاد پر، ہم لوگوں کو اس بات کے بارے میں دلسوزی کرتے ہیں کہ وہ جس طرح کے ہیں۔ یہ وقت ان باتوں سے آگے بڑھنے کا ہے کہ کون کیسا دکھتا ہے یا نظر آتا ہے؟ یہ صرف مونا کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ وہ تمام لڑکیوں اس بات کو محسوس کر سکتی ہیں جو اس سے گزر رہی ہیں۔
صنم نے مزید لکھا کہ میں نے مونا جیسی زندگی گزارنے والی بہت سی لڑکیوں سے ملاقات کی۔ یقین مانیے یہ آسان نہیں ہے۔ آئیے جملے کسنے، طعنے دینے اور باڈی شیمنگ کرنے والی باتوں کو ختم کریں ۔ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ جیو اور جینے دو۔

پاکستانی اداکارہ صنم جنگ نے حال ہی میں پیاری مونا کے نام سے ایک ڈرامہ کیا، اداکارہ نے اسی ڈرامے کے حوالے سے ایک پوسٹ کو شیئر کی ، انہوں نے لوگوں کے جسمانی خدوخال پر بات کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.