سری لنکا ایف اے او کانفرنس کی میزبانی کرے گا

0

سری لنکا اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کی ایشیا پیسیفک ریجنل کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے وزیر زراعت مہندا امراویرا نے میڈیا کو بتایا کہ سری لنکا 19سے 22فروری 2024کو ایف اے او کی ایشیا پیسیفک ریجنل کانفرنس کے 37ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اجتماع علاقائی تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جس سے سری لنکا کے زرعی منظر نامے، ماہی گیری کے شعبے اور ماحولیات کے ساتھ ساتھ شریک رکن ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔

ایف اے او نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کانفرنس ایشیا پیسیفک خطے کے 46 رکن ممالک کے وزرائے زراعت اور اعلیٰ حکام کو علاقائی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے خوراک اور زراعت سے متعلق چیلنجوں اور ترجیحات پر تبادلہ خیال کرنے کے قابل بنائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.