امریکی قانون سازیوکرین کی مدد کے لئے نئی امداد کی منظوری دیں، برطانوی وزیر خارجہ
برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے امریکی قانون سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کی مدد کے لئے نئی امداد کی منظوری دیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز امریکا کے دورے کے موقع پر دارالحکومت واشنگٹن میں ایسپن سکیورٹی فورم کو بتایا کہ وہ یوکرین کے عوام کی طاقت ، اتحاد اور بہادری بارے فکر مند نہیں ہیں بلکہ فکر اس بات کی ہے کہ ہم وہ نہیں کر رہے جو ہمیں کرنے کی ضرورت ہے۔
ہمیں انہیں ہتھیار، اقتصادی مدد، اخلاقی و سفارتی حمایت کو یقینی بنانا ہوگا لیکن یوکرین کی فوجی مدد انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ملاقات کے بعد یوکرین کی ہر طرح سے مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یوکرینی عوام کے لئے امداد کی منظوری دینی چاہیئے۔
بدھ کو، امریکی سینیٹ نے بنیادی طور پر یوکرین اور اسرائیل کے لیے 106 بلین ڈالر کی ہنگامی امداد کے لیے وائٹ ہاؤس کی درخواست کو روک دیا۔ یہ صدر جو بائیڈن کے لیے ایک دھچکا تھا، جنہوں نے قانون سازوں سے فنڈز کی منظوری کے لیے زور دیا تھا، اور خبردار کیا تھا کہ پوٹن یوکرین میں فتح سے باز نہیں آئیں گے اور وہ نیٹو کے کسی ملک پر حملہ بھی کر سکتے ہیں۔