عمران خان کے بیانات توثیق کرتے ہیں کہ اسے ادارے کے نیوٹرل رہنے سے کتنی تکلیف ہے، خواجہ آصف

0

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انہوں نے نیوٹرل رہنے کا اعلان کیا ہے، عمران خان کے بیانات اس بات کی توثیق کرتے ہیں کہ اس کو ادارے کے نیوٹرل رہنے سے کتنی تکلیف ہے۔

سرکاری خبر ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں (عمران خان) نے ترلے منتے کرکے صدر کو آرمی چیف کے پاس بھیجا، انہوں نے آرمی چیف کو توسیع کی آفر مارچ، اپریل تک کے لیے کی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عدلیہ، پارلیمنٹ، افواج یا کسی بھی ادارے کا نیوٹرل رہنے کا مطلب ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کررہے ہیں اور اسی میں پاکستان کی نجات ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.