ثاقب نثار دن رات عدالت لگاتے تھے، انہوں نے مجھے بہت بدنام کیا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار دن رات عدالت لگاتے تھے ۔ انہوں نے مجھے 56 کمپنیوں کے معاملے پر بہت بدنام کیا۔
اسپیشل سینٹرل کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے کوئی این آر او نہیں مانگا تھا بلکہ خود عدالت سے پاناماکی تحقیقات کی درخواست کی تھی۔ نواز شریف، مریم نواز، میں نے، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، شاہد خاقان عباسی سمیت سب نے بہادری سے جیلیں اور نیب کے عقوبت خانے بھگتائے اور بدترین ظلم سہے۔