عمران خان دوران پرواز حادثے سے بال بال بچ گئے، ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

0

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب ہنگامی طور پر لینڈ کرالیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ڈیرہ اسماعیل خان سے واپس آرہے تھے کہ ان کے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی ہوگئی۔

نمائندہ سماء کے مطابق عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پائلٹ نے اڈیالہ گاؤں کے قریب ہنگامی طور پر لینڈ کرالیا، کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.