حکومت زلفی بخاری کو بچانے کیلئے ملک بھر میں تبلیغی جماعت کے کارکنوں کو نشانہ بنا رہی ہے،میر حاجی علی جتک

0

کوئٹہ(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے وفاقی حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت زلفی بخاری کو بچانے کیلئے ملک بھر میں تبلیغی جماعت کے کارکنوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کرداراداکرے اگر وفاقی حکومت کی جانب سے تبلیغی جماعت کے کارکنوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ ترک نہ کیا گیاتو پیپلزپارٹی بلوچستان کی سطح پر بھرپور احتجاج کریگی ۔اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کورونا وائرس ایک عالمی وبا ہے اور اس وبا سے نمٹنے کیلئے پوری دنیا جدوجہد کررہی ہے مگر بدقسمتی سے وفاقی حکومت اور زلفی بخاری نے اس بیماری سے نمٹنے کی بجائے تبلیغی جماعت کے کارکنوں کو ملک بھر میں تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کردیاہے جس کی وجہ سے تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کومشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے اگر حکومت نے اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہیں کیا تو پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کی سطح پر وفاقی حکومت کے اس رویے کے خلاف بھرپور احتجاج کریگی انہوں نے کہا کہ حکومتی مافیانے عوام کا خون چوس کر اربوں روپے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں بٹور لیے ہیں اب سلیکٹڈ وزیراعظم کاامتحان ہے کہ وہ 25اپریل تک ان چوروں کے خلاف کیا کارروائی کرتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.