لاک ڈائون کے دوران حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں ،بلوچستان حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے،صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی

0

کوئٹہ(آئی این پی)صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا وائرس عالمی وبا اورموذی مرض ہے اس لئے عوام اس بیماری سے پیشگی بچائو کیلئے لاک ڈائون کے دوران حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں ،بلوچستان حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے مزدوراور دیہاڑی دار طبقے کی ہرممکن مدد کی جائیگی ،ڈاکٹروں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور نرسز نے خدمات دینی شروع کردی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاکہ اپوزیشن کی جانب سے بلوچستان حکومت پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے ،بلوچستان حکومت نے ہمیشہ سوچ وبچار کے بعد اہم فیصلے کئے ہیں اور آئندہ بھی عوام کے بہتر مفاد کیلئے بہترین فیصلے کرینگے ،عوام سے اپیل ہے کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.