اپوزیشن نے بلوچستان حکومت کا پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن مسترد کر دیا

0

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما ملک سکندرایڈووکیٹ نے حکومت بلوچستان کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے عجلت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپوزیشن کی مشاورت کے بغیر نوٹیفیکیشن جاری کر کے پارلیمان کا مذاق اڑایا ہے، قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اس نوٹیفکیشن کے بعد حکومت کو مستعفی ہوجاناچاہیے تھا وزیراعلی نے جمعہ کے دن اسمبلی آکر حزب اختلاف سے ڈھائی گھنٹے میٹنگ کی حزب اختلاف کے اراکین نے تمام معاملات ان کے سامنے رکھے وزیراعلی نے بڑی فراخ دلی سے کہاکہ کورونا سے نمٹنے کیلئے دو کمیٹیاں بنائی جائیں گی جن میں اراکین اسمبلی بشمول حزب اختلاف مل کر کام کرینگے حزب اختلاف نے بڑے والہانہ انداز میں وفاقت کا ہاتھ بڑھایا کیونکہ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے صرف عالمی وبا سے بلوچستان اور پاکستان کی عوام کو بچاناہے لیکن نوٹیفکیشن نے وزیراعلی کی بدنیتی اور بے بسی کاراز فاش کردیا متحدہ اپوزیشن نے پارلیمانی اراکین کے نام سے کمیٹی جس کے کنونیئر چیف سیکرٹری ہیں کو یکسرمسترد کرتے ہوئے کہاکہ اس سے تمام اراکین اسمبلی کااستحقاق مجروح ہواہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.