وزیراعظم عمران خان کا کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کوجلد فعال کرنیکافیصلہ
اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کوجلد فعال کرنیکا فیصلہ کرلیا، ٹائیگر فورس احساس پروگرام کے تحت مزدوروں اور مستحق افرادتک مدد پہنچائے گی۔تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کیباعث متاثر ہ دیہاڑی دار طبقے کوفوری ریلیف کی منصوبہ بندی کا آغاز کردیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کوجلد فعال کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ٹائیگرفورس احساس پروگرام کے تحت مزدوروں اورمستحق افرادتک مددپہنچائے گی، وزیراعظم کی ہدایت پرمعاون خصوصی عثمان ڈار اورثانیہ نشترنیپلان ترتیب دیدیا۔ عثمان ڈار نے کہا کہ چند دن میں ضلعی انتظامیہ کیساتھ ٹائیگر فورس کو متحرک کر دیا جائے گا ، مشکل گھڑی میں حکومت مستحق افراد تک خود پہنچے گی، ٹائیگرفورس میں شامل نوجوان مستحق اور بے روزگار افرادکی نشاندہی کریں گے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ فیصلہ امداد پہنچانے کے طریقہ کار میں تیزی کے لییکیا جا رہا ہے، احساس’’ اسکورکارڈ کے معیار پر پورا اترنے والوں کی فوری مددممکن ہو گی، فورس سسٹم میں اندراج سیرہ جانے والے مزدوروں اوردیہاڑی دار افرادتک پہنچے گی۔