
چار محرم الحرام /اسلام آباد پولیس کے سکیورٹی انتظامات ،
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی محرم الحرام کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینےکے لئے فیلڈ میں موجود
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام اباد محمد شعیب خان بھی فیلڈ میں موجود ہیں ۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کے ہمراہ مختلف امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس کا دورہ کیا۔
زونل ایس پیز دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،
محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات جاری کیں ،
تمام افسران محرم الحرام کے دوران اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں ۔
فرائضِ میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں،
اسلام آباد پولیس بہترین سیکورٹی انتظامات اور امن و امان کے قیام کے لیے پر عزم ہے،


