چین ۔یورپی یونین کا 24 واں سربراہی اجلاس 7دسمبر کو بیجنگ میں ہوگا

0

چین ۔یورپی یونین کا 24 واں سربراہی اجلاس 7دسمبر کو بیجنگ میں ہوگا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونیانگ نے پیر کو اعلان کیا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان اتفاق کے بعد چین۔یورپی یونین کا 24 واں سربراہی اجلاس 7دسمبر کو بیجنگ میں ہوگا۔

چینی صدر شی جن پنگ یورپی کونسل کے صدر چارلس مشل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چینی وزیر اعظم لی کیانگ، صدر چارلس مشل اور صدر ارسلا وان ڈیر لیین مشترکہ طور پر سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.