پاکستانی کھلاڑی نور زمان چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

0

:پاکستانی کھلاڑی نور زمان فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری چیمپئن شپ میں اتوار کے روز کھیلے گئے مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے نور زمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر کے ابراہیم الکبانی کو 0-3 سیٹس سے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنا لی،

ویمنز سنگلز پہلے سیمی فائنل میں مصر کی نادین الہمامی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن کھلاڑی نور رامی کو 0-3 سیٹس سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔چیمپئن شپ کے فائنلزکل پیر کو کھیلے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.