پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق ہوگیا، مرتضیٰ سولنگی

0

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق ہو گیا ہے جس سے خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی توثیق کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے ایک ٹویٹ میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں آزاد تجارت کا معاہدہ گزشتہ 19 سالوں سے زیر التواءتھا، اگر منظوری دی جاتی ہے تو یہ جی سی سی کا گزشتہ 15 سالوں میں کسی ملک کے ساتھ پہلا تجارتی اور سرمایہ کاری معاہدہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.