بین الاقوامی برادری غیر معمولی تبدیلیوں کے پس منظر میں یکجہتی اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنائے، چین
:چین نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو عالمی سطح پر غیر معمولی تبدیلیوں کے پس منظر میں یکجہتی اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا چاہیئے۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ زہو میں 2023امپیریل سپرنگز انٹرنیشنل فورم کے انعقاد پرمبارک باد دیتے ہوئے خطاب کے دوران کہا کہ عالمی سطح پر غیر معمولی تبدیلیوں کے تناظر میں عالمی برادری کو متحد اور متواتر تجربات کا تبادلہ کرنا چاہیے اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ممالک کو ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے کوششوں میں شامل ہونا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دنیا کے ممالک دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقیقی کثیرالجہتی تعاون کی حمایت کریں گے اور ایک مشترکہ مقدر پر مبنی انسانی معاشرے کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔