بھارت: لینڈ سلائیڈنگ سے 23 فوجیوں سمیت ہلاکتیں 34 ہوگئیں

0

بھارتی ریاست منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی، ہلاک ہونے والوں میں 23 بھارتی فوجی بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ 3 روز قبل منی پور کے ضلع نونی میں پیش آئے حادثے میں ایک علاقائی فوج کیمپ زد میں آیا تھا۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک 18 افراد کو ریسکیو کیا جاچکا ہے جبکہ 28 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو کی کوششیں جاری ہیں۔

خیال رہےکہ بھارتی ریاست منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران مٹی کا تودہ بھارتی فوج کے کیمپ پر گرا تھا۔

تودے کے ملبے تلے دب کر 20 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 50 سے زائد افراد لاپتہ بھی ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.