بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں 2 افراد ہلاک

0

کوئٹہ (سٹی رپورٹر) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات ک۔ے مطابق گزشتہ روز دکی کے علاقے میں مقامی کوئلہ کان سے کوئلہ نکالتے ہوئے ٹرالی کی رسی ٹوٹنے سے ٹرالی کی زد میں آکر کانکن عبداللہ خان سکنہ افغانستان ہلاک ہوگیا اسی طرح بلوچستان کے علاقے منجھو شوریٰ میں ایک شخص کی درخت سے لٹکی نعش برآمد کی جس کی شناخت غلام رسول کے نام سے کی گئی۔ نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.