کورونا کی نئی لہر: سعودیہ کی پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں کی آمد پر پابندی
ریاض : سعودی عرب نے کورونا کی نئی لہر کے باعث پاکستان سمیت بیس ممالک کے شہریوں کی آمد پر پابندی لگا دی، مسافروں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جاری رہے گا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق بیس ممالک میں پاکستان، بھارت، امریکا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی اور برازیل شامل ہیں۔ پابندی پر عملدرآمد آج رات نو بجے سے ہوگا۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پابندی کورونا کی موجودہ صورتحال اور صحت عامہ کے پیش نظر عائد کی گئی۔ سعودی عرب پروازوں پر بکنگ سفری پابندی کے خاتمے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔