اپنا نیب کیس بھول چکا ہوں،مہنگائی اور کرپشن کی فکر ہے،خورشیدشاہ

0

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کرپشن اور مہنگائی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اپنا نیب کیس بھول چکا ہوں، مہنگائی اور کرپشن کی فکر ہے۔

خورشید شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر چیز پچھلی حکومت پر ڈال دیتے ہیں آپ اپنی بات کریں، مہنگائی کا ایک ہی جواب ہے کہ این آر او نہیں دیں گے، ٹماٹرمنہگا، آلو مہنگا لیکن این آر او نہیں دوں گا، تنخواہیں نہیں بڑھ رہی مہنگائی سے عوام پریشان ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.