رنبیر ،عالیہ کی منگنی،شادی کی خبریں جھوٹی ہیں:رندھیر کپور
ممبئی ( شوبز ڈیسک ) میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جے پور میں چھٹیاں گزار رہا ہوں،جہاں رنبیر، عالیہ اور نیتو سنگھ بھی چھٹیاں گزارنے کے لیے آئے ہیں۔ رندھیر کپور نے کہا کہ ہم نئے سال کا جشن بھی یہیں منائیں گے جبکہ رنبیر اور عالیہ کی شادی سے متعلق زیر گردش تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ رندھیر کپور نے مزید کہا کہ کورونا کے باعث عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ملتوی کی گئی ہے ، جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔