حکومت کا روس سے گندم در آمد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے ملکی ضروریات پورا کرنے کیلئے روس سے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے.
اس حوالے سے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج شام روس سے حکومتی سطح پر گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کے ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔