بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے،وزیر اعلیٰ بلو چستا ن
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلو چستا ن میر عبد القدوس بزنجو نے پنجگور بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہاکہ بے گناہ افراد کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا بذدلانہ فعل ہے،دہشتگردانہ کاروائیوں کا مقصد بے چینی اور بد امنی پیدا کر کے ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو پورا کرنا ہے،دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں بلوچستان کے عوام اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے میں دیرپا امن کا قیام اور عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح رہے گی صوبائی حکومت دہشتگردی کے خاتمے کے لئے جامع پالیسی بنائے گی جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کر تے ہوئے کہاکہ دھماکے کے زخمیوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں انہوں نے دھماکے کے شہداءکے لئے دعائے مغفرت اور لوحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔