جلاؤ گھیراؤ کے احتجاج پر یقین نہیں رکھتے، سعد رفیق

0

اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کے احتجاج پر یقین نہیں رکھتے۔

ایک بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ دعا ہے کہ حکومت اور مظاہرین کے مذاکرات کامیاب ہوں اور نہیں چاہتے جو ہمارے ساتھ ہوا وہ آج بھی ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن پر کلہاڑا چلا رہے ہیں، مگر انہوں نے موجودہ صورت حال کا فائدہ نہیں اٹھایا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کے احتجاج پر یقین نہیں رکھتے، کفر، غداری کے فتوے لگانے والے ملک کی خدمت نہیں کرتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.