سیاسی مخالفین ‘لوٹ مار کو تحفظ دو’ کی تحریک چلارہے ہیں:مراد سعید
وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو عوام کی کوئی فکر نہیں، یہ صرف “لوٹ مار کو تحفظ دو” کی تحریک چلارہے ہیں، مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے، تحریک انصاف کی حکومت پر الزام لگانے والے شرم کریں۔
صوابی کے علاقے مرغز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ جب ہشتگردی تھی تب ایزی لوڈ کی حکومت تھی اور ملاکنڈ کے لوگ بے گھر ہوئے تو صوابی کے عوام نے ہمیں اپنے گھر دیئے جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا اچار پارٹی جلسے کی تاریخیں دیتی ہیں تو یہ لوگ اتنا جلسہ نہیں کرسکتے،جب لوگ اسلام کو دہشتگردی سے جوڑ تھے تھے اس وقت عمران خان آئے اور کہا کے اسلام امن کا دین ہے۔
مراد سعید کا کہنا تھاکہ آپ نے عوام کو لوٹا،عمران خان نے عوام کومفت علاج دیا، دسمبر میں پورے پنجاب میں صحت کارڈ دیا،ہمارے صوابی میں سکیورٹی فورسز و عمران خان کی حکومت میں امن ہوا جبکہ لوگوں کا روزگار کھلا اور سیاحوں نے یہاں کارخ کیا ،صوابی میں زرمبادلہ آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے تجارت کے راستے کھلے ہیں،اچار پارٹیاں مہنگائی و چینی پر بات کرتی ہیں، شوگر ملز زرداریوں و شریفوں کی ہیں ،عوام سے محبت ہے تو چینی سستی کریں،آپ کو عوام سے نہیں اپنے بچوں کے مستقبل سے پیار ہے ،نوازشریف علاج کے لئے گئے مگر اب تک دوائی نہیں ملی۔