کورونا ویکسین لینے پاک فضائیہ کا طیارہ بیجنگ روانہ،5 لاکھ خوراکیں لائے گا

0

اسلام آباد  :  کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ لینے پاک فضائیہ کا طیارہ بیجنگ روانہ ہو گیا، چین سے ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں کل پاکستان پہنچیں گی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا ویکسین کی اسٹوریج کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹینر، کولڈ باکسز، ڈرائی آئس ای پی آئی، این ڈی ایم اے فراہم کرے گی۔ ویکسین کو ای پی آئی کے مرکزی کولڈ سٹور میں ذخیرہ کیا جائے گا جہاں سےکورونا ویکسین صوبوں خصوصا سندھ اور بلوچستان کو روانہ کی جائے گی۔ این سی او سی کے مطابق صوبائی و ضلعی سطح پر ویکسین کوآرڈینیشن مراکز قائم کر دیئے گئے، پہلے مرحلے میں ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کو لگانے کا پلان ہے۔

پاکستان کو ویکسین کی فراہمی سے متعلق چینی وزیر خارجہ وینگ یی نے شاہ محمود قریشی کو بذریعہ ٹیلی فون مطلع کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان کو پانچ لاکھ کی مقدار میں کورونا وباء کی ویکسین فراہم کردے گا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے چینی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین نے ایک مرتبہ پھر مثالی جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.