’’دل توبچہ ہے ‘‘،حریم فاروق بچوں والی حرکتیں کرکے خوش
لاہور ( لیڈی رپورٹر سے ) اداکارہ حریم فاروق کی عمر اس وقت 29برس کے قریب ہے لیکن انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے اندر ابھی تک ایک بچی موجود ہے اور وہ ابھی بھی بچوں والی حرکتیں کرکے خوشی محسوس کرتی ہیں تاہم کبھی کبھی ان حرکتوں کی وجہ سے پریشان بھی ہوجاتی ہوں کہ لوگ میرے بارے میں کیا سوچیں لیکن کیا کروں ’’دل تو بچہ ہے ‘‘ ۔حریم فاروق نے اپنی ایک دلکش فوٹو سوشل میڈیا پر شیئرکی اور اس کے کیپشن میں لکھاکہ کبھی کبھی بچگانہ بن جانا اچھا ہوتا ہے ، ایسے خوشیوں کا اظہار کرنے کا مزہ آتا ہے ۔مداحوں نے ان کی فوٹو کو بے حد پسند کیاہے ۔