ہمیشہ والدہ اور بھائی کی لڑائی میں ثالثی کا کردار ادا کیا، سوہا علی خان
بھارتی اداکارہ سوہا علی خان نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنی والدہ شرمیلا ٹیگور اور بھائی سیف علی خان کے درمیان لڑائی کے بعد ثالثی کا کردار ادا کرتی رہی ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران سوہا علی خان نے اہلِ خانہ بالخصوص والدہ شرمیلا ٹیگور اور بھائی سیف علی خان کے دلچسپ تعلقات کے بارے میں بتایا۔
ان کا کہنا تھا کہ والدہ عموماً بنگلا زبان بولتی تھیں اور جب وہ اس زبان میں بات کرتے ہوئے غصہ ہوتیں تو بے حد غصہ ہوجاتیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب والدہ اور بھائی میں لڑائی ہوجاتی تو دونوں مجھے بلاتے اور میں ثالثی کا کردار ادا کرتی۔