2019ء کیلئے جو منصوبہ بندی کی تھی اس میں سوفیصد کامیاب رہی ‘ میرا
لاہور( این این آئی)لالی ووڈسٹار میرا نے کہا ہے کہ 2019ء کیلئے جو منصوبہ بندی کی تھی اس میں کامیاب رہی ہوں اور اب نئے سال کیلئے سوچ بچار کررہی ہوں ،بہت سی فلموں کی پیشکش موجود ہے لیکن صرف اسی پراجیکٹ میں کام کروں گی جس میں مجھے اپنے کردار میںمارجن نظرآئے گا۔ایک انٹرویو میں میرا نے کہا کہ کوئی میرے بارے میں کیا سوچتا ہے مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں، جو کام میرے دل کو اچھالگتا ہے وہ میںکرتی ہوں اورمیں شاید اپنی اس عادت کو تبدیل نہیںکرسکتی ۔ میرا نے کہا کہ میںنے 2019ء کے لئے جو منصوبہ بندی کی تھی اس میں سوفیصد کامیاب رہی ہوں اورآئندہ سال کیلئے بھی سوچ بچار کر رہی ہوں تاہم ابھی اسے حتمی شکل نہیں دی ۔ میرا نے کہا کہ صرف معیاری پراجیکٹس کرنا میری ترجیح ہے اور اس پر کاربند رہوں گی کیونکہ لوگ مجھ سے بہترین کام کی توقع کرتے ہیں۔