میرے ہی شو میں گارڈ نے مجھے جھاڑ دیا تھا ، عاطف اسلم کا انکشاف
کراچی : نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک بار انہیں ان کے اپنے شو میں گارڈ نے جھاڑ دیا تھا۔
عاطف اسلم کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں عاطف اسلم نے ایک سوال پر ہنستے ہوئے کہا کہ ایک بار ان کا الحمرا میں کنسرٹ تھا، ہال میں 6 ہزار افراد ان کا انتظار کر رہے تھے جبکہ اس دوران وہ شو کے گیٹ پر سکیورٹی گارڈ سے اس بات پر لڑ رہے تھے کہ وہ عاطف اسلم ہیں اور انہیں اندر جانے دیں۔
سکیورٹی گارڈ نے انہیں کہا کہ چلیں جائیں یہاں سے نکلیں، یہاں ہر کوئی عاطف اسلم ہے۔