اسلام کے نام پر بنے ملک میں مذہبی جماعتوں سے ظلم ہورہا ہے ، مولانا فضل الرحمان

0

چنیوٹ : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت شدید طور پر معاشی بحران کا شکار ہے۔وہ جمعہ کی شام مسلم کالونی چناب نگر چنیوٹ میں عالمی مجلس ختم نبوت ﷺ کانفرنس اور بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ناجائز کہتے ہیں اور حقیقت میں یہ نالائق حکومت ہے ملک اس وقت معاشی طور پر ہچکولے کھا رہا ہے آئی ایم ایف کے بغیر معاشی نظام چلنے کے قابل نہیں رہاسابقہ حکمرانوں سے زیادہ ملک کو موجودہ حکومت نے معاشی نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کررہی ہے ملک بھر میں مظاہرے ہورہے ہیں عوام کی قوت سے مضبوط کرنا چاہتے ہیں ظلم اور تشدّد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے مذہبی جماعتوں کے ساتھ ظلم ہورہا ملک میں بیروزگاری بد امنی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے یہ ملک اسلام کے نام پر بنا لیکن یہاں اسلام کے نام لیوا مشکل میں ہیں ریاست کی زمہ داری ہے کہ اسلام کی حفاظت کریں لیکن ریاست اسکی مخالفت کررہی ہے ہماری اشرافیہ مغرب کو خوش کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے: لبرل کہلانے والا طبقہ جرنیل کو گالی دے یا ریاست کو یہ سب محفوظ ہیں لیکن علماء بات کریں تو ان پر پابندیاں لگ جاتی ہیں:اپنے مطالبے کے لئے مظاہرہ کرنا کوئی جرم نہیں:اپنے حق کیلئے آئین کے مطابق احتجاج کرنے والوں پر گولی چلانے کی مذمت کرتے ہیں اس ملک کو مضبوط اسلامی ملک بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گییہ کمزور حکمرانوں سے ہم ذرا نہیں ڈرتیپی ڈی ایم واحد عوامی تحریک ہے جو روزانہ کی بنیاد پر عوام کے لیے احتجاج کررہے ہیں:حکمرانوں کا خاتمہ ضروری ہوگیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.