اس حکومت کی نااہلی کی سزا اب عوام کو نہیں ملے گی ، شیری رحمان
اسلام آباد : نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اس حکومت کی نااہلی کی سزا اب عوام کو نہیں ملے گی۔تفصیلات کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا پیٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت پیٹرول 6 روپے اور ڈیزل 8 روپے تک مہنگا کرنے جا رہی ہے۔
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 3 سال میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 45 روپے کا اضافہ کیا ہے، جبکہ 45 روپے فی لیٹر اضافے کہ باوجود حکومت اپنے خسارے پورے نہیں کر سکی۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں پیٹرول کا اسٹاک 22 دن کا ہوتا ہے، لیکن حکومت گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ہر 15 دن بعد پیٹرول کی قیمتیں بڑھا رہی ہے۔نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اوپر کے 7 دن کا منافعہ کس کے جیب میں جا رہا؟ لیکن پھر بھی کہتے مخالفین چور اور یہ خوف ایماندار ہیں۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کل عوام نے حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں عوام نے اب قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے۔واضح رہے نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے حکومت سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔