اب تک 4 کروڑ لوگوں کو مکمل ویکسین لگ چکی، ہدف پورا کریں گے : اسد عمر
اسلام آباد : اسد عمر نے کہا ہے کہ 2021 کے آخر تک 7 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف تھا، اب تک 4 کروڑ لوگوں کو مکمل ویکسین لگ چکی، ہدف پورا کریں گے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی (نشینل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر) اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے، اب تک 7 کروڑ لوگوں کو ویکسین کی کم از کم ایک ڈوزلگ چکی ہے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 439 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 72 ہزار 345 ہوگئی۔