سی پیک کے تحت ہزاروں طلبہ چین جا کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں: احسن اقبال

0

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت ہزاروں طلبہ چین جا کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں، توقع ہے سی پیک کے اگلے مرحلے میں تیزی سے پیشرفت کر سکیں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ اپریل 2015 میں دنیا نے پاکستان کو سرمایہ کاری کی  نظر سے دیکھنا شروع کیا۔ سی پیک کے تحت 2020 میں ملک میں 9 بڑے صنعتی زون تعمیر ہونا تھے۔ چین کی 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے روز گار کے مواقع پیدا ہوئے تھے۔ ہم نے ستمبر 2014 میں تمام معاہدوں کا ایم او یو تیار کئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنے کے سبب چینی صدر کو پاکستان کا دورہ ملتوی کرنا پڑا، ہم نے سی پیک معاہدوں پر تاخیر سے دستخط کئے۔ سی پیک معاہدوں نے دنیا بھر میں پاکستان کی پروفائل تبدیل کر دی۔ سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبے شروع کئے۔ امید ہے اب سی پیک منصوبہ تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.