خضدار سے لاپتہ طالب علم حفیظ بلوچ کو باعزت بری کردیا گیا
خضدار : خضدار سے تعلق رکھنے والا طالب علم حفیظ بلوچ رہا۔ حفیظ بلوچ کو انسداد دہشت گردی کورٹ اوستہ محمد نے باعزت بری کردیا۔ کیس کی پیروی ایڈووکیٹ عمران بلوچ کررہے تھے۔ حفیظ بلوچ کو خضدار سے جبری لاپتہ کیا گیا تھا کچھ عرصہ بعد سی ٹی ڈی نے ان کی گرفتاری ڈیرہ مراد جمالی سے ظاہر کی تھی آج وہ بری ہوگئے۔