فرانس:نئے مجوزہ قانون کے خلاف درجنوں تنظیموں کا احتجاج کا اعلان
پیرس : نیا مجوزہ قانون پولیس اہلکاروں کی تصاویر شیئر کرنے پر پابندی سے متعلق ہے ۔ مجوزہ قانون پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ایک سیاہ فام کی پٹائی اور تذلیل کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے چند روز بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا، فرانس کی قومی اسمبلی مجوزہ بل کی منظوری دے چکی ہے ،صرف سینیٹ سے منظوری باقی ہے ۔