گلستان جوہر میں شہری کی ہلاکت؛ شاہین فورس کے اہلکار جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

0

کراچی: انسداد دہشتگردی منتظم عدالت نے گلستان جوہر میں شاہین فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے میں تینوں ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو گلستان جوہر میں شاہین فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ شارع فیصل پولیس نے گرفتار تین اہلکاروں کو عدالت میں پیش کیا۔

ابتدائی تفتیش میں اہلکاروں کا دعوی غلط ثابت ہوا، تفتیشی افسر

تفتیشی افسرا کے مطابق ابتدائی تفتیش میں اہلکاروں کا دعوی غلط ثابت ہوا۔ مقتول کے لواحقین کے ابتدائی بیان اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلئے ہیں۔

تفتیشی افسر نے ملزمان کے سی آر او اور تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کو 2 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.