نیوی اور میری ٹائم ایجنسی کے بحری جہازوں کا عمان اور بحرین کا دورہ

0

اسلا م آباد : پاکستان بحریہ کے جہازوں پی این ایس دہشت، ایس وی بحر مساح اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ہنگول نے عمان اور بحرین کا دورہ کیا ہے۔پاکستانی جہازوں کا میزبان حکام کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق بحریہ کے جہازوں پی این ایس دہشت، ایس وی بحر مساح اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز ہنگول نے بھی عمان اور بحرین کا دورہ کیا ۔ میزبان حکام نےپاکستانی جہازوں کا بھرپور استقبال کیا۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق مشن کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسرز نے میزبان ممالک کے اعلیٰ بحری حکام سے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاکستانی جہازوں نے بحرین کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.