ملک بھر میں کورونا کے وار جاری، 5 افراد جاں بحق، مزید 303 کیسز رپورٹ

0

لاہور : ملک بھر میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 5 افراد جاں بحق جبکہ مزید 303 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا کے وار جاری، پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 709 ہو گئی جبکہ مزید 303 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 13 ہزار 719 ہے۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ آٹھ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق وائرس سے متاثر 946 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 36 ہزار 979 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،  اب تک ملک بھر میں 2 کروڑ 19 لاکھ 13 ہزار 668 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گذشتہ روز کورونا کے 172 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد مرض سے نجات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 41 ہزار 761 ہوگئی ہے۔

صوبوں میں سب سے زیادہ کیسز سندھ میں 4 لاکھ 75 ہزار 248، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 950کیسز، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 79 ہزار 928، بلوچستان میں 33 ہزار 479 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 626، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 547 ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.