“آپ کووزیراعلیٰ نامزد کرتاہوں، مبارک ہو” عمران خان کا پرویز الہٰی سے مکالمہ

0

وزیر اعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کیلئے نامزد کردیا، اس موقع پر وزیر اعظم نے انہیں مبارک باد بھی دی۔

وزیر اعظم عمران خان سے پرویزالہٰی کی بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں وزیراعظم نے پرویزالہٰی کو بتایا کہ عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے،اپنی پارٹی کی جانب سےآپ کووزیراعلیٰ نامزد کرتاہوں۔عمران خان نے کہا کہ آپ کومبارک باد دیتاہوں جبکہ پرویزالہٰی نے وزیراعظم عمران خان کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کےاعتماد پر انشا اللہ پورا اتروں گا۔پرویز الہی نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ (ق)لیگ بطوراتحادی آپ کےساتھ بھرپورتعاون کرےگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.