پاکستان کو فواد جیسی نڈر پرفارمنس کی ضرورت:محمد وسیم

0

کراچی :  انہوں نے کہا کہ فواد عالم نے اہم وقت میں مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کیا اور کریز پر جم کر کھیلے ۔ طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں پاکستان بیٹنگ کو ایسی نڈر پرفارمنس کی ضرورت ہے کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز سکور نہیں ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فواد عالم کی متاثر کن اننگز سے دیگر بیٹسمینوں کو بھی حوصلہ ملے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز کیلئے ٹیم کا اعلان لاہور میں ہی کریں گے ۔ محمد وسیم نے بتایا کہ اس وقت بہت زیادہ تبدیلیوں کے حق میں نہیں ہیں ۔ امید ہے کہ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کیلئے مضبوط سکواڈ میدان میں اتاریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.