پمز کے عملے کی تنخواہوںسمیت تمام مالی مسائل جلد حل ہوجائیں گے، وزارت قومی صحت
):وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن نے کہا ہے کہ پمز کے عملے کی تنخواہوںسمیت تمام مالی مسائل جلد حل ہوجائیں گے۔
پیر کو وزارت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہاگیا کہ حکومت جلد ہی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے عملے کی تنخواہوں سمیت تمام مالی مسائل کر دے گی۔ پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ہیلتھ سیکٹر کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔