پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت ہی ملک اور عوام کو مشکلات سے نجات دلائے گی ، شازیہ مری

0

اسلام آباد : پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت ہی ملک اور عوام کو مشکلات سے نجات دلائے گی۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 29 اکتوبر کو مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں تاریخی احتجاج ہوگا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر جیالے تاریخی احتجاج کریں گے۔

شازیہ مری نے کہا ہے کہ عوام بدترین مہنگائی اور معاشی بدحالی کے عذاب میں مبتلا ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت ہی ملک اور عوام کو مشکلات سے نجات دلائے گی، ملک اور عوام کو مشکلات سے سے نکالنے کی صلاحیت صرف پیپلزپارٹی کی قیادت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ کل بھی زرعی ترقیاتی بینک سے ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے، بدترین مہنگائی کے دوران ملازمین کو بےروزگار کرنا شرمناک اور وحشیانہ عمل ہے، عوام بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں وہ عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے۔

پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے مزید کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کو اس لئے سزا دی جاتی ہے کیونکہ وہ غریبوں کی وکیل ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم ملک کو گروی رکھ کر قرضے لے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.