نعمان نیاز کی شعیب اختر سے جھڑپ ، انتظامیہ نےواقعے کانوٹس لےلیا

0

اسلام آباد : شعیب اختر کی جانب سے بولرحارث رؤف کی تعریف پر سرکاری ٹی وی کے میزبان نعمان نیاز سیخ پا ہو گئے، شو کے دوران ہی شعیب اختر کو جانے کا کہہ دیا، نعمان نیاز کے معذرت نہ کرنے پر شعیب اختر لائیو شو کے دوران اٹھ کر چلے گئے، پینل سے استعفیٰ بھی دیدیا۔

دوسری جانب سرکاری ٹی وی کی ا نتظامیہ نےواقعے کا نوٹس لے لیا ہےتحقیقا ت کےلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

اس معاملے پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں نعمان نیاز نے توہین کیوں کی، معاملہ دباناچاہا لیکن میزبان نے وعدے کے باوجود معذرت نہ کی، مجبورا سرکاری ٹی وی کےپینل سے استعفیٰ دیدیا۔

دوسری جانب نعمان نیاز نے اپنی ٹویٹ میں شعیب اختر کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ شعیب ایک بہترین کھلاڑی رہے ہیں اور ملک کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، نعمان نے یہ بھی لکھا کہ شعیب اختر ان کے دیرینہ دوست ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.