عثمان مختار شادی کے بعد خوش قسمت ترین انسان بن گئے
لاہور( شوبزڈیسک) چند دن قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار عثمان مختار شادی کے بعد خود کو دنیا کا خوش قسمت انسان سمجھنے لگے اور انہوں نے اہلیہ کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔عثمان مختار نے اپنی پوسٹ میں شادی کے لئے ان کا انتخاب کرنے پر زنیرہ انعام کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین انسان بھی قرار دیا۔عثمان مختار نے اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے زندگی میں جو بھی فیصلے کئے ، وہ چاہے غلط تھے یا صحیح، انہوں نے جیسے بھی دن گزارے ، وہ سب چیزیں اکٹھی ہوکر انہیں ان کی اہلیہ تک لے گئیں۔