اہم خبریںپاکستان

کورونا کا زور برقرار، مزید 113 افراد جاں بحق، 4 ہزار 414 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد :  کورونا کی تیسری لہر سے مزید 113 افراد جان کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 414 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 70 تک پہنچ گئی ہے، اب تک 11 لاکھ 88 ہزار 214 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں 8 لاکھ 29 ہزار 933 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 5 ہزار 448 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 84 ہزار738، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 19 ہزار277، پنجاب میں 3 لاکھ 4 ہزار889، اسلام آباد میں 75 ہزار 892 کیسز ہیں۔ بلوچستان میں 22ہزار528 مریض ہیں، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 297 افراد متاثر ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 5 ہزار 312 ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button