ہرنائی میں تسلسل سے تخریب کاری کے واقعات پر ذمے دار ادارے رپورٹ دیں، گورنر بلوچستان

0

کوئٹہ (یو این اے) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے گذشتہ روز ہرنائی کے قریب مانگی کے علاقے میں کوئلے سے لوڈ متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کو بزدلانہ فعل قرار دیا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، غریب عوام کے املاک کو نذر آتش کرنا یا نقصان پہنچانا ایک سفاکانہ فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرنائی اور اس سے متصل علاقوں میں پچھلے ایک دو مہینوں کے دوران ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیںانہوں نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر ذمہ دار اداروں سے ایسے تخریبی واقعات کی فوری طور رپورٹ طلب کر لی گورنر بلوچستان نے کہا کہ افراتفری پھیلانے اور شرپسندی کو ہوا دینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام اور موجودہ واقعہ میں ملوث تمام عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.