اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 33.62 کلوگرام منشیات برآمد

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد، 18 دسمبر 2025:
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 آپریشنز کے دوران خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 33.62 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی مالیت 77 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے کپڑوں میں جذب شدہ 14.912 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ اسی طرح جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں فلپائن جانے والے ایک پارسل سے کپڑوں میں جذب شدہ 13.350 کلوگرام آئس پکڑی گئی۔

بین الصوبائی کارروائی کے دوران ترنول ٹول پلازہ، راولپنڈی کے قریب ایک مسافر خاتون کے قبضے سے 4.800 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button